ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کارروائی، بحری جہاز سے 30 ٹن کوکین برآمد

اسپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب ایک بڑے بحری آپریشن کے دوران 30 ٹن کوکین برآمد کر لی جبکہ جہاز کے 23 رکنی عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیا، یہ یورپ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق گارڈیا سول نے یکم مئی کو کومورو جزائر کے پرچم بردار بحری جہاز  آرکونین کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران بھاری مقدار میں کوکین برآمد ہوئی۔ اسپین کی ہائی کورٹ کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 956 ملین امریکی ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

حُکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف حالیہ برسوں کی سب سے بڑی کارروائیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جون 2024 میں ہیمبرگ کی بندرگاہ پر 25 ٹن کوکین پکڑی گئی تھی، جو اس وقت یورپ کی ریکارڈ برآمدگی سمجھی جاتی تھی، حالیہ کارروائی نے وہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسپین میں اس سے پہلے سب سے بڑی منشیات برآمدگی گزشتہ سال الجیسیراس میں ہوئی تھی جہاں ایکواڈور سے آنے والے کیلے کے کنٹینرز سے 13 ٹن منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

تحقیقات سے وابستہ حکام کے مطابق حالیہ آپریشن امریکی اور ڈچ حکام کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ کوکین کو سمندر میں تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے منتقل کر کے اسپین کے مختلف علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق جہاز سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران چھ افراد جہاز میں چھپے ہوئے پائے گئے۔ عملے کے 17 افراد کا تعلق فلپائن سے بتایا گیا ہے جبکہ چھپے ہوئے دیگر افراد نیدرلینڈز اور سرینام کے شہری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں