ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کا اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے رابطہ

ابوظہبی: ترک صدر کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے درمیان ٹیلی فون رابطہ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان اہم رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی حالات اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

 صدر اردگان نے موجودہ صورتحال کو باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ خطے کے تمام اہم ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

 دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام کے لیے بات چیت اور تعاون کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں