ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے خلاف سخت اقدام، پاسپورٹ منسوخی کا فیصلہ

ڈیلس: ڈیلس سمیت امریکا میں حکومت نے چائلڈ سپورٹ (بچوں کے اخراجات) کی ادائیگی نہ کرنے والے والدین کے خلاف سخت پالیسی پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت 2500 ڈالر سے زائد واجب الادا رقم رکھنے والے افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا سکیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایسے افراد جو child support نادہندہ ہیں، ان کے پاسپورٹ نہ صرف روکے جا سکتے ہیں بلکہ بعض صورتوں میں منسوخ بھی کیے جائیں گے تاکہ وہ بین الاقوامی سفر نہ کر سکیں۔ حکام نے شہریوں کو فوری ادائیگی یا ریاستی اداروں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام ایک پرانے قانون کے تحت کیا جا رہا ہے جسے 1996 کے “Personal Responsibility and Work Opportunity Reconciliation Act” کے تحت بنایا گیا تھا۔ اس قانون کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ نادہندہ افراد کے پاسپورٹ repudiate یا devaluate کر سکے۔

امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات اس عمل میں ڈیٹا فراہم کرے گا اور ابتدائی مرحلے میں ان افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ واجب الادا ہے، جبکہ بعد میں دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد بچوں کے اخراجات کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس سے لاکھوں افراد متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ جو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام والدین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں