ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، ایران امریکا رابطوں میں پاکستان کے کردار پر گفتگو

اسلام آباد : امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔

نائب وزیراعظم نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری عملے کی وطن واپسی میں امریکی تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں