English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیتن یاہو نے افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار کردیا

القمر

اسرائیلی  وزیراعظم  نیتن یاہو  نے افزودہ  یورینیم کی موجودگی تک  ایران  جنگ کے  خاتمے   سے انکار کردیا ہے۔

عالمی خبرایجنسی کے مطابق امریکی  ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو  میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران جنگ میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے، لیکن یہ ابھی ختم نہیں ہوئی،  ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم موجود ہے جسے ایران سے نکالنا ضروری ہے، یورینیم افزودگی کے ایسے مراکز موجود ہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا، اب بھی ایسے گروہ موجود ہیں جن کی ایران حمایت کرتا ہے اور ایسے بیلسٹک میزائل بھی ہیں جنہیں وہ مزید بنانا چاہتے ہیں، ابھی بہت کام باقی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ  صدر ٹرمپ بھی  فوجی آپریشن کے ذریعے ایران سے افزودہ یورینیم نکالنے پر آمادہ ہیں۔

نیتن یاہو  نے  واضح انداز میں کہا کہ اسرائیل کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرےگا جس میں امریکا  اور  ایران کے درمیان جنگ بندی تو  ہو جائے لیکن لبنان میں حزب اللہ  برقرار  رہے۔

انہوں نےکہا کہ  ایران چاہتا ہےکہ  اگر  یہاں جنگ بندی ہو جائے تو  وہاں بھی جنگ بندی ہوجائے،کیونکہ  وہ  چاہتے ہیں کہ حزب اللہ  وہاں  رہے اور  لبنان کو مسلسل اذیت دیتی رہے اور اس کے عوام کو ‘ یرغمال’ بنائے رکھے۔  اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ میری بات سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی حکومت کمزور یا ختم ہو جاتی ہے تو اس کا پورا پراکسی نیٹ ورک بھی ختم ہو جائےگا، حزب اللہ، حماس اور  شاید حوثیوں کا بھی خاتمہ ہو جائے، ایران نے پراکسی گروپوں کا جو  پورا ڈھانچہ کھڑا کیا ہے، وہ ایرانی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی گرجائےگا۔

ایران میں رجیم چینج کے امکان پر  نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے مگر یقینی نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے  تسلیم کیا کہ جنگ سے پہلے کی منصوبہ بندی میں آبنائے ہرمز کی بندش کے مسئلےکا مکمل اندازہ نہیں لگایا گیا تھا۔

نیتین یاہو نے الزام لگایا کہ چین میزائل کی تیاری میں ایران کی مدد کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے میزائل سازی کے کچھ مخصوص پرزے فراہم کیے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے