English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیتن یاہونے ایران جنگ کے دوران یو اے ای کاخفیہ دورہ کیا تھا،اسرائیلی حکومت کا اعتراف

القمر

تل ابیب: اسرائیل حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران انہوں نے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی حکومت کے اس اعتراف نے خطے میں اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیکیورٹی تعاون پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے مارچ میں ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات عمان کی سرحد کے قریب العین شہر میں ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات نے اسرائیل اور یو اے ای کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت کی بنیاد رکھی۔

میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون میں بھی اضافہ ہوا۔ اس سے قبل امریکی حکام تصدیق کر چکے ہیں کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام اور اسے چلانے کے لیے فوجی اہلکار فراہم کیے تھے۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بھی ایران جنگ کے دوران کم از کم دو مرتبہ یو اے ای کا دورہ کیا تاکہ جنگی صورتِ حال اور سیکیورٹی تعاون پر رابطہ رکھا جا سکے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ایران کے ایک بڑے پیٹروکیمیکل مرکز پر کارروائی کے معاملے میں بھی باہمی رابطہ رکھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے