کراچی: منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کے مبینہ نیٹ ورک اور ترسیل کے طریقہ کار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی اور مبینہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت زیادہ تر آن لائن رابطوں کے ذریعے کی جاتی تھی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نئے گاہکوں کے لیے ملزمہ براہِ راست ہینڈ اوور کے بجائے منشیات مخصوص مقامات پر رکھواتی تھی، جہاں سے خریدار خود جا کر مال وصول کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف بھی سرگرم تھا، جہاں مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی کی جاتی تھی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس پورے نیٹ ورک میں 6 افراد شامل تھے جن میں ایک خاتون اور 5 مرد مبینہ طور پر ملزمہ کے ساتھ کام کرتے تھے، جبکہ پولیس اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی تلاش میں مصروف ہے