ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور چین کے درمیان لائیو سٹاک اور ڈیری جینیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

قومی غذائی تحفظ کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک اور ڈیری کے شعبے کی ترقی میں چین کے ساتھ تعاون پاکستان کی زرعی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے یہ بات لائیو سٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے چینی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کہی۔

اجلاس میں خصوصاً بھینسوں کے ایمبریو کی برآمدات، جینیاتی وسائل کی بہتری اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کی بیش قیمت ڈیری نسلوں کے فروغ پر توجہ دی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان سے چین کو بھینسوں کے ایمبریو کی برآمدات کے بڑھتے ہوئے امکانات اور لائیو سٹاک جینیٹکس، ڈیری پیداوار اور افزائش کی جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون کے وسیع تر مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد نے پاکستان کی اعلیٰ معیار کی ڈیری جینیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں