ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کو حکومت اور اپوزیشن کے بجائے متبادل قیادت کی ضرورت ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ حکومت اور اپوزیشن کے بجائے ایک متبادل اور مؤثر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں بڑی سیاسی قوتیں عوامی مسائل کے حل میں مطلوبہ کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید سیاسی ڈیڈ لاک کا شکار ہے، جسے ختم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر قومی مکالمہ ناگزیر ہو چکا ہے، جب تک تمام سیاسی قوتیں ایک میز پر نہیں بیٹھتیں، اس وقت تک سیاسی استحکام اور پائیدار حل ممکن نہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن بھی اپنے مؤثر کردار میں کمزور دکھائی دے رہی ہے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، موجودہ صورتحال میں ٹکراؤ کی سیاست کے بجائے اتفاق رائے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج کراچی میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی، اس تقریب کا مقصد عوامی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرنا ہے۔

سابق مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قومی مسائل کا حل صرف مذاکرات، سیاسی ہم آہنگی اور سنجیدہ مکالمے میں ہی ممکن ہے،اگر سیاسی قیادت نے بروقت ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک کو مزید پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں