ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانیوالی پاک بزنس ٹرین کی ٹرک کو ٹکر، ڈرائیور جاں بحق

سانگھڑ: شہدادپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر مسافر ٹرین اور منی ٹرک کے درمیان حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی پاک بزنس ٹرین نے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ایک منی ٹرک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ اچانک منی ٹرک سامنے آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک پھاٹک کا دروازہ توڑتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد مسافر ٹرین کو روک دیا گیا ہے جبکہ اپ ٹریک بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں