سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے آئندہ عمرہ سیزن کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے، جبکہ عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نُسک ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ یکم شوال 1448 ہجری، مطابق 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری، مطابق 23 مارچ 2027 ہوگی۔
اسی طرح زائرین کی سعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری، مطابق 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔
سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن اور سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
