English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انمول عرف پنکی اور سابق انسپکٹر شوہر کی ٹریول ہسٹری سامنے آگئی، اہم انکشافات

القمر

لاہور: مبینہ منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی اور اس کے شوہر سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کی بیرون ملک سفر کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی صرف ایک بار پاکستان سے باہر گئی تھی، جب وہ 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوئی اور تقریباً تین ماہ بعد یکم اپریل 2019 کو واپس پاکستان آئی۔

ذرائع کے مطابق اس کے شوہر رانا اکرم بھی دو مرتبہ باکو جا چکے ہیں۔ وہ پہلی بار 12 اکتوبر 2025 کو باکو گئے اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس آئے، جبکہ دوسری بار وہ 27 دسمبر 2025 کو باکو گئے اور 6 جنوری 2026 کو پاکستان واپس پہنچے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رانا اکرم نے مبینہ طور پر انمول عرف پنکی اور اس کی ساتھی کرن کو پہلے گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں مالی لین دین اور گاڑیوں کی فراہمی سے متعلق بھی دعوے سامنے آئے ہیں، تاہم ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ منشیات نیٹ ورک اور اس کے ممکنہ روابط کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے