English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

القمر

چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر طاقت کے قانون اور جنگل کے اصولوں کی جانب لوٹنے کے خطرے سے دوچار ہے۔

بیجنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات غیرمعمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی اور استحکام میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان معاشی روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے دوران روس ایک قابلِ اعتماد توانائی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام میں بھی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور چین کو مل کر ایک منصفانہ اور متوازن عالمی نظامِ حکمرانی کے قیام کو فروغ دینا چاہیے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کے مضبوط تعلقات کی بنیاد سیاسی اعتماد اور تزویراتی تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا دوبارہ طاقت کے قانون کی طرف بڑھ رہی ہے، جو عالمی امن کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات انتہائی اہمیت اختیار کرچکے ہیں اور فوری طور پر لڑائی روکنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے سے توانائی کی فراہمی میں استحکام آئے گا اور عالمی تجارتی نظام کو درپیش رکاوٹیں کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ خطے میں مزید کشیدگی دانشمندی نہیں ہوگی۔

ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ کو آئندہ برس روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے