ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی بل پر کیو آرکوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونےکا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: بجلی کے بلوں پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر توانائی شعبے نے احتیاطی ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان توانائی شعبہ کے مطابق صارفین کو ایک مخصوص لنک پر کلک کر کے چار مراحل میں اپنی معلومات فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ معلومات درج کرنے کے بعد صارفین سے اسی لنک پر چھ ہندسوں پر مشتمل کیو آر کوڈ درج کروایا جاتا ہے، جبکہ بعض عناصر کیو آر کوڈ کے ذریعے بدنیتی پر مبنی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی دوسرے ذریعے پر درج نہیں کی جا سکتیں اور معلومات درج کرنے کا یہ طریقہ کار غلط اور غیر قانونی ہے۔

توانائی شعبے کے ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بجلی صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی رعایت کے حصول کے لیے نہ کسی ڈیجیٹل اور نہ ہی کاغذی صورت میں اپنی معلومات فراہم کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں