English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد عودہ کے جنازے میں ہزاروں فلسطینی شریک

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمود عودہ کے جنازے میں ہزاروں فلسطینی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شریک ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی پٹی ایک بار پھر اسرائیلی بہیمانہ جارحیت کی زد میں ہے، جس میں اس مرتبہ قابض فوج نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ محمد عودہ  کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب حماس نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ محمد عودہ اسرائیلی فضائی بمباری میں اپنی اہلیہ اور 2 بیٹوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ غزہ شہر کے اندر ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جہاں وہ موجود تھے۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ محمد عودہ حماس کی اعلیٰ عسکری منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کرتے تھے اور انہیں 7 اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملے کے اہم منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

محمد عودہ کو القسام بریگیڈ کی کمان اس وقت سونپی گئی تھی جب ان کے پیش رو کمانڈر عز الدین الحداد بھی ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز محمد عودہ کی نمازِ جنازہ ایک بے مثال اجتماع کا منظر پیش کرتی رہی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں غزہ کے باسی گھروں سے نکل آئے اور پورا شہر ان کے جنازے میں شریک ہوا۔

بمباری اور محاصرے کے باوجود فلسطینیوں نے جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اس بھاری شرکت سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسلسل جنگ اور جانی نقصانات کے باوجود غزہ کے عوام کا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے