یوکرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فضائی دفاعی نظام کے لیے مزید گولہ بارود فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا، جس میں امریکا سے فضائی دفاعی نظام کے لیے اضافی گولہ بارود کی فراہمی کی اپیل کی گئی۔
صدر زیلنسکی نے اپنے خط میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ روس کے خلاف دفاع کے لیے اس اہم حفاظتی نظام کو برقرار رکھنے میں یوکرین کی مدد کی جائے۔
یوکرینی صدر کے مطابق پیٹریاٹ میزائل اور اضافی دفاعی نظام روسی حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔