English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکمانستان کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور

القمر

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکمانستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گروپ آف فرینڈز اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم نے ترکمانستان کو اعلیٰ معیار کا گوشت اور زرعی مصنوعات برآمد کرنے کیلئے پاکستان کی آمادگی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی توثیق کی۔

اس موقع پر تجارت، کاروباری سرگرمیوں اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ریل، سڑک، فضائی اور بحری روابط کے ذریعے علاقائی ٹرانزٹ اور کنیکٹیویٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے