کویت سٹی: کویت نے ایرانی سفارت خانے کے 2اہلکاروں کو فوری طورپر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
کویت کی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے دو ایرانی سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا اور انہیں ملک سے روانہ ہونے کی ہدایت کی۔
میڈیاذرائع کے مطابق یہ اقدام حالیہ حملے اور جاری کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ اس معاملے پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
