لندن: برطانوی حکومت کا اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر لگایا گیا پابندی کا فیصلہ تا حال برقرار ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل کا مذکورہ فیصلہ حکومت کے اس اقدام سے اسکولوں کے اس عمل کو قانونی حیثیت مل گئی، جس پر وہ پہلے ہی عمل کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپس رواں برس کے آغاز میں طلبہ کو اسکولوں میں تمام دن اسمارٹ فونز سے دور رکھنے کی ہدایت پہلے ہی دے چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی علم میں رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں 2024ءسے نئی ہدایات کے بعد ہیڈ ٹیچرز اسکولوں میں فون پر پابندی لگادی ہیں تاہم ہیڈ ٹیچرز بھی فون پر پابندی لگانے کے مجاز ہیں۔
