English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپین کی لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن کے بیس کیمپ پر حملے کی مذمت

القمر

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے بیس کیمپ پر ہونے والے مارٹر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیڈرو سانچیز نے کہا کہ وہ امن کے قیام کے لیے خطرات کا سامنا کرنے والے امن مشن کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ہسپانوی وزیراعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ گزشتہ روز طے پانے والی جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کریں اور لبنان میں فوری طور پر تمام فوجی کارروائیاں بند کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کا مستقبل صرف امن، استحکام اور سیاسی حل میں پوشیدہ ہے، اور موجودہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق لبنان میں ہسپانوی بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک سربین امن کارکن ہلاک جبکہ دو ہسپانوی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت 600 سے زائد ہسپانوی فوجی تعینات ہیں، جو خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے