English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کا احتجاجی کال پر تحفظات کا اظہار، مہاجرین کے حقِ رائے دہی کی حمایت

القمر

لندن: برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کے ایک حلقے نے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی احتجاجی کالوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ قانون اور مہاجرین کے حقِ رائے دہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اوورسیز کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ووٹ کا حق ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے اور مہاجرین بھی کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں، اس لیے انہیں انتخابی عمل سے محروم نہیں کیا جا سکتا،مہاجرین کو دیگر شہریوں کی طرح برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں اور ان کے حقِ رائے دہی کا تحفظ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور ہڑتالوں کے بجائے معاملات کو مذاکرات، افہام و تفہیم اور جمہوری طریقۂ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،مسلسل احتجاجی سرگرمیوں سے نہ صرف معمولاتِ زندگی متاثر ہوتے ہیں بلکہ معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اور وزیراعظم فیصل راٹھور کی جانب سے معاملات کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے، تمام فریقین کو کشیدگی میں اضافے کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب بڑھنا چاہیے۔

اوورسیز کشمیریوں کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کشمیریوں اور مہاجرین کے درمیان تاریخی، سماجی اور خاندانی تعلقات مضبوط ہیں اور انہیں سیاسی اختلافات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا، ریاست کے وسیع تر مفاد اور عوامی یکجہتی کو مقدم رکھا جائے۔

بیان میں عوامی ایکشن کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ احتجاجی سیاست کے بجائے مذاکرات اور مشاورت کا راستہ اختیار کرے تاکہ موجودہ کشیدگی کا پُرامن حل نکالا جا سکے اور ریاست میں استحکام برقرار رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے