پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما نے کم جونگ ان نے میزائل پیداوار بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ہفتے کے روز ایک اسلحہ ساز فیکٹری کے دورے کے دوران میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کردی۔
کم جونگ اُن نے ایک اسلحہ ساز فیکٹری کے دورے کے موقع پر کوریائی فوج کی بدلتی ہوئی آپریشنل ضروریات کے مطابق پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جونگ اُن کو درجنوں ہواسونگ-11 شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں (ایس آر بی ایم) کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔یہ ہتھیار شمالی کوریا کی دفاعی حکمت عملی میں اہم کردار اختیار کر چکے ہیں جبکہ کم جونگ اُن اس سے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ ان میزائلوں کو جوہری وارہیڈز سے لیس کیا جاسکتا ہے اور یہ جنوبی کوریا اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں ہواسونگ-11 میزائل سیریز کی صلاحیتوں کو مزید متنوع بنانے کی کوشش کی ہے، جن میں کلسٹر گولہ بارود، بلیک آؤٹ بم اور فریگمنٹیشن وارہیڈز سے لیس مختلف اقسام کا تجربہ شامل ہے۔