اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے ہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 20 اگست کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام کے لیے ریلیف کا کہا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کمی ہو جائے گی۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے اندر جو گنجائش دی جاسکتی تھی اس پر عمل کی کوشش کی گئی۔ مشکل وقت ضرور ختم ہو گا، جو گنجائش ہوگی پوری طرح سے عوام کو سہولت کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہو گا، سہیل آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے وہ ہم اپنی ریفائنری میں ریفائن کر کے اپنی کمپنیوں کو دیتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت پر ہماری ورچوئلی دو تین بیٹھکیں ریفانریز کے ساتھ ہوئیں۔ اور انہوں نے حکومت کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔