ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق 19 اگست 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 331 روپے 20 پیسے سے بڑھا کر 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے، یوں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے سے بڑھا کر 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ریکارڈ میں بھی 18 اگست کو پیٹرول 331 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر درج ہے۔

ملک میں آج سونے کا ریٹ کیا رہا؟

قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے ہیں، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ، مال برداری اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں