اسلام آباد: کلسٹر ڈائریکٹر گوگل فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ بچوں کو انٹرنیٹ سے روکنا ناممکن لیکن سیف براؤزنگ فراہم کرنا ممکن ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق روزانہ 500 شکایات موصول ہورہی ہیں، کسی بھی دوسرے شعبے کی طرح کنیکٹیویٹی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ گائیڈ لائنز سے متعلق بات چیت چلتی رہتی ہے، ترقی یافتہ ممالک سوشل میڈیا پر چیکس لگا رہے ہیں انہیں احساس ہوا ہے کہ سب کچھ دستیاب نہیں ہونا چاہیے۔
کلسٹر ڈائریکٹر گوگل فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، گوگل آفس دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان آئی ٹی بزنس کے لیے کھلا ہے۔
یہ پڑھیں:
واضح رہے کہ دو روز قبل معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کے افتتاح کے موقع پر طلبہ کیلیے فری جیمنائی سبسکربشنز کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ سے ملاقات کی اور ملک میں ٹیکنالوجی کمپنی کے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا، اس کے موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر بھی موجود تھیں۔
شہباز شریف نے گوگل وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل کی یہ آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان گورننس کے مختلف شعبوں میں ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔