ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پنجاب پولیس کے ساتھ دلچسپ مکالمہ۔سیکیورٹی واپس بھیج دی

لاہور جاتے ہوئے ریسٹ ایریا کلر کہار میں افسر سے سہیل آفریدی کی گفتگو

September 14, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔کلرکہار ریسٹ ایریا میں ا اہلکاروں کو واپس جانے کا کہہ دیا۔

لاہور جاتے ہوئے کلرکہارمیں سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کیا کہ کوئی اور کام بھی کرتے ہو یا صرف پی ٹی آئی پر ہی نظر ہے؟

پولیس افسر نے جواب دیا ہم تو آپ کی حفاظت کے لیے یہاں کھڑے ہیں ۔اس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مرجاؤں یا آج ہی مرجاؤں۔

سہیل آفریدی نے پروٹوکول کے لیے آنے والے افسران کو واپس چلے جانے کا کہہ دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں