ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنتر منتر مظاہرہ :پینارائی وجین ،ممتا بنرجی اور کیجریوال سمیت 3000 سے زائد افراد حراست میں

نئی دہلی/دہلی پولیس کسی بھی حال میں جنتر منتر پر مظاہرین کو پہنچنے نہیں دینا چاہتی۔ اس کوشش میں اب تک 3000 سے زیادہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ سابق وزرائے اعلیٰ ممتا بنرجی، پینارائی وجین اور کیجریوال سمیت کئی سرکردہ سیاسی و سماجی لیڈران پولیس کی حراست میں ہیں۔
ڈیریک او برائن، منیش سسودیا، سنجے سنگھ، ابھجیت دپکے، دھرو راٹھی، نیہا بورا جیسی شخصیات کو بھی پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔ گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے جین-زی کا یہ مظاہرہ پولیس کی کارروائی کے درمیان حکومت کے منھ پر زوردار طمانچہ معلوم پڑ رہی ہے۔
سماجی کارکن یوگیندر یادو بھی اس مظاہرہ میں پیش پیش دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ لگاتار پولیس کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر رہے ہیں اور مظاہرہ کو وقت کی ضرورت بتا رہے ہیں۔ ایک تازہ ویڈیو میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ گرفتاریاں تحریک کا خاتمہ نہیں، اقتدار کی بے چینی کا اشارہ ہیں۔‘‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں