ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی ہندوستان نے سخت مذمت کی


نئی دہلی/ہندوستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گزشتہ چند دنوں میں ہوئے بار بار کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان پر فوری روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہوئے اس حملے میں جان و مال کا نقصان ہوا، کئی لوگ زخمی ہوئے اور جائیداد کو نقصان پہنچا۔ بیان میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔اس کے ساتھ ہی، سعودی عرب کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے وہاں کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ خطے میں جلد امن اور معمول کی صورتحال بحال ہوگی۔قابلِ ذکر ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بڑا حملہ کیا ہے جس میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں