ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈوڈہ کے بھالاعلاقے میں سڑک حادثہ ، دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی

ڈوڈہ/ضلع ڈوڈہ کے بھالا علاقے میں منگل کے روز ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو کر اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھالا علاقے میں گاڑی اُلٹنے کے باعث اس میں سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت عاشق حسین (35)، ولد غلام رسول، ساکن گھٹ بھدرواہ، محمد جاوید (48)، ولد طالب حسین،ان کی اہلیہ روبینہ بیگم (46)ساکنان براسو بھالا اور انشا (35)، زوجہ راشد احمد، ساکن بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفصیلات کی تصدیق شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں