ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، ڈرائیور ازجان ، کنڈکٹر مضروب

محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ناچلانہ کے نزدیک درمیانی شب ایک ٹرک تقریباً 70 سے 80 فٹ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ٹرک زیر نمبر RJ19GF/2267 سرینگر سے گجرات کی طرف جا رہا تھا کہ رات تقریباً 2 بجے ناچلانہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہوکر بشلڑی نالہ میں جاگرا۔
حادثے میں ڈرائیور صادق خان ولد دودا خان ساکن تحصیل فگنیا، ضلع باڑمیر، راجستھان اور کنڈکٹر سکندر ولد ہاشم ساکن دھانو، ضلع باڑمیر، راجستھان زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صادق خان کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ زخمی کنڈکٹر زیر علاج ہے۔حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں