ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جموں کے کنجوانی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ازجان

جموں/جموں کے کنجوانی علاقے میں قومی شاہراہ پر بدھ کی دیر رات ایک گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بدھ کی دیر رات پیش آیا، جب کنجوانی کے قریب جموں قومی شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت ساون تھاپا ساکن جموں کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاش کو جی ایم سی جموں کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں