ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قوم ساتھ کھڑی ہے‘ سپریم کورٹ سب کو قانون کے کٹہرے میں لائے‘عمران خان

سندھ میں راؤ انوار اور پنجاب میں عابد باکسر سے قتل کرائے جاتے رہے، مافیا پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کراتی ہے
نواز شریف جہاں جلسہ کریں میں وہاں ان سے بڑا جلسہ کروں گا، قوم شریف برادران سے تنگ آچکی ہے، لاہور میں بات چیت
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے‘ سپریم کورٹ سب کو قانون کے دائرے میں لائے‘ لوٹ مار کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں۔ مافیا لوگوں کو پولیس کے ذریعے قتل کراتے ہیں۔ سندھ میں راؤ انوار‘ پنجاب میں عابد باکسر سے قتل کرائے جاتے رہے‘ لاہور ایئر پورٹ حج ٹرمینل پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا عابد باکسر کے معاملے میں عدالت سے رجوع کریں گے۔ ملک کے کسی حصے میں بھی شریف بردران جلسہ کریں میں دوسرے دن وہان ان کے مقابلے میں دگنا جلسہ کرکے دکھاؤں گا۔ شریف برادران سے پوری قوم تنگ آچکی ہے۔ یہاں کوئی کچھ بھی کرے اسے کسی نہ کسی طرح این آر او مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو انصاف نہیں ملتا۔ طاقتور کو این آر او مل جاتا ہے۔400 قتل کرکے راؤ انوار بھاگا ہوا ہے۔ عابد باکسر نے کہا میں شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو مارتا تھا۔ جب شہباز عابد باکسر کو مروانے لگا تو وہ باہر بھاگ گیا۔ سبزہ زار میں پانچ نوجوانوں کو پولیس کے ہاتھوں مروایا گیا۔ مشال خان کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ بعد ازاں عمران خان سینئر صحافی حسن نثار کی والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پی سی ایس آئی بھی گئے اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں