ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم میں اختلافات میئر کراچی وسیم اختر کی کرسی خطرے میں پڑگئی

میئر کے امیدوار بھی میدان میں آگئے، بنیادی تنازعہ ہی میئر کراچی اور ان کے مخالفین کا ہے، ذرائع
کراچی( وقائع نگار خصوصی) ایم کیو ایم کے اندر اختلافات کے باعث میئر کراچی کی کرسی خطرے میں پڑ گئی اور میئر کے امیدوار بھی میدان میں آگئے بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ بنیادی تنازعہ ہی میئر کراچی اور ان کے مخالفین کا ہے۔ میئر کراچی کے مخالفین کی عقابی نگاہیں ان کے عہدے پر ہیں۔ وہ میئر کراچی کو ہٹانا چاہتے ہیں اور بہت آگے جانا چاہتے ہیں ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے تمام حلقے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ میئر کراچی ڈلیور کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ایم کیو ایم کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ میئر کراچی کے ساتھ چیئرمین وی آئی پی بن گئے ۔ ان کے ذرائع کے مطابق سابق میئر عبدالستار افغانی کے پاس وسیم اختر سے کم اختیارات تھے لیکن ان کے دور میں کراچی صاف ستھرا شہر تھا کراچی کے میئر اور چیئرمینوں کو مہمان خصوسی بننے سے فرصت نہیں جبکہ ڈپٹی میئر افق سے غائب ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں