ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم لیگ ن کا مستقبل بھی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، فواد چوہدری

ن لیگ کے بھی اتنے ٹکڑے ہوجائیں گے کہ پہچاننا بھی مشکل ہوجائے گا
لودھراں کا نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے، پریس کانفرنس
لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کا مستقبل بھی بانی متحدہ اور ایم کیو ایم سے مختلف نہیں ہوگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لودھراں کا نتیجہ ہماری توقعات کے برعکس ہے لیکن ہر ہار اپنے آپ کو بہتر کرنے کا موقع دیتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ پورے پنجاب میں مقابلہ صرف ن لیگ اور تحریک انصاف کا ہی ہے۔ لودھراں میں ن لیگ کی کامیابی کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جس طرح بانی متحدہ کے بعد ایم کیو ایم ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے اسی طرح مسلم لیگ(ن) کے بھی اتنے ٹکڑے ہوں کہ یہ پہچاننا بھی مشکل ہو جائے گا کہ اصل ن لیگ کون سی ہے۔ موروثی سیاست سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست یہ ہوتی کہ جہانگیر ترین کی جگہ علی ترین کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل لگا دیا جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں