ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول اور ڈیزل پر ہوشربا ٹیکسوں کا انکشاف

صارفین سے ڈیزل پر 40 روپے 74 پیسے، پیٹرول پر 34 روپے 24 پیسے ٹیکس وصولی جاری ہے
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایرانی ڈیزل اور اسلحہ برآمد کرلیا،پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹول پلازہ گڈاپ ٹائون کے علاقے میں رینجرز نے دوران اسنیپ چیکنگ2ملزمان شاہد اور محمد ذیشان کو گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضے سے سوزوکی پک اپ میں چھپایا گیا 15سو لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برآمد کرلیا، ملیر سٹی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد حسین مگسی کو گرفتار کرلیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن ، اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے ، دو ملزمان کو چارہ جوئی کے لیے پولیس جبکہ دو ملزمان کو بمعہ غیر قانونی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں