ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی للکار: کوئی سازش میرا کچھ نہیں بگار سکتی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کی بنیاد بنا کرمجھے نکالا اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا لیکن ان کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔جاتی امرا لاہور میں کارکنان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے، بجلی کا جن توانائی منصوبوں سے بوتل میں قید کیا، سی پیک منصوبہ تیار کیا جو ملک کی تقدیر بدل دے گا، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کردیا لیکن سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکال دیا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، میں پریشان نہیں ہوں اور نا ہی میرے چاہنے والے پریشان ہیں، ماضی گواہ ہے کہ ہم نے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کرکے دم لیں گے، لودھراں کے ضمنی انتخابات نے بتادیا کہ کون عوام کا خیرخواہ ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیابی ملے گی۔

نواز شریف نے عدالت میں پیشی کے وقت ججز کی کلاس لے لی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں