ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران کے شادی سے پہلے ہی بشریٰ سے تعلقات تھے، ریحام خان

دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے
عمران اپنے افیئر کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں
کراچی( نیٹ نیوز) ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی عمران اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ تعلقات قائم ہوچکے تھے۔ ریحام خان نے ایک بار پھر اپنے سابق شوہر عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ برطانوی اخبار ٹائمز کو انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجھ سے شادی سے قبل ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان میں تعلقات قائم ہوچکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی سے تقریباً3 سال قبل سے ہی عمران خان اپنی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطے میں تھے جبکہ مجھے علم ہے کہ دونوں یکم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس کا اعلان بعد میں کیا گیا۔ بالکل اسی طرح جب عمران خان نے مجھ سے شادی کے2 ماہ بعد دنیا کو ہمارے رشتے کے بارے میں بتایا تھا ۔ ریحام خان نے چونکا دینے والے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میرے سابق شوہر ہیں لیکن وہ اپنے افیئرز کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مجھ سے شادی کے دوران بھی عمران افیئرز میں ملوث رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں