ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3.24 روپےفی یونٹ کمی کی منظوری دےدی

جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی، سی سی پی اے فوٹو: فائل

جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی، سی سی پی اے فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3روپے24پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔

سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 48 ارب روپے رہی۔ بجلی کی پیداوار پرایندھن کی لاگت 6 روپے62 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے، اس لئے صارفین سے اضافی وصول کئے گئے 3 روپے24 پیسے فی یونٹ واپس کئے جائیں۔

نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 27ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک، 3سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اور کسان پر نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں