ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کنگز نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو ہرادیا

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے 5 ووکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا
ملتان سلطان نے پہلے کھیلتے ہوئے 113 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 5 ووکٹوں پر پورا کرلیا، رومان رئیس نے 3 ووکیٹں حاصل کیں
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل تھری میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا۔ دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے اسمتھ ناقابل شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کنگز کے شاہد آفریدی اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے خرم منظور اور جوئی ڈینلی نے اننگز کا آغاز کیا، 17 رنز کے مجموعی اسکور پر خرم منظور جورڈن کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس کے بعد بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی اننگ کو سہارا دیتے ہوئے 20 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ انگرام بھی 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کنگز کو ہدف تک پہنچانے میں روی بوپارا اور محمد رضوان نے اختتامی لمحات میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے ابتسام شیخ اور جورڈن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ایونٹ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز اسکور کیے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ اسلام آباد کی طرف سے رومان رئیس 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ آج ایونٹ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں