ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتلِ عام کے منصوبے بنا رہا ہے : شاہ محمود

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتلِ عام کے منصوبے بنا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی کیے جانے کا الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتِ حال بہت بگڑ چکی ہے، وہاں کے لوگ مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں