ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف خاندان ایک اور مشکل میں پھنس گیا

چوہدری شوگر ملز کیس، نوازشریف سے بھی تحقیقات شروع
نیب تفتیشی ٹیم نے اثاثہ جات کی تفصیلات اور بیرونِ ممالک سے آنے والی رقوم کے شواہد مانگ لئے
کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے نیب سے موصول ہونیوالا سوالنامہ نوازشریف کے حوالے کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات میں نوازشریف کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے نوازشریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں جیل میں سوالنامہ ارسال کردیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل کے سپریٹینڈنٹ نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والا سوالنامہ نوازشریف کے حوالے کردیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ بیرونِ ممالک سے آنے والی ٹی ٹیز (ٹیلی گراف منی) کی رقوم سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹ میں بھی گئیں۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے نوازشریف سے اثاثہ جات کی تفصیلات اور بیرونِ ممالک سے آنے والی رقوم کے شواہد بھی مانگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں