ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت تشویشناک ہے اور وہ حکومت سے طبی ریلیف لینے کی درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہے ،وہ کہتے ہیں کہ ان کوشوق پورا کرلینے دیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول کنٹرول نہیں ہورہا اوران کوکئی دنوں سے سینے میں بھی درد کی شکایت ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ بلاول بھٹو زرداری کل آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے اور ان کو طبی بنیادوں پر ریلیف لینے کی درخواست دینے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا بھی سابق صدر کی صحت سے متعلق تشویش کااظہار کرچکے ہیں ، اپنے ایک بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہا کہڈاکٹروں نے سابق صدر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج و معالج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں کی سفارشات پر عملدرآمد کرے،ہر قیدی کا حق ہے کہ انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ ضروری ہے کہ انہیں ڈاکٹرو ں کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں