ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کے درینہ دوست چین نے اہم موقف دے دیا، جانیے اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی جس کے بعد ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی جنرل نے اہم قومی مفادات پر ایک دوسرے کی حمایت کے چینی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چینی جنرل نے کہا کہ جنوبی ایشیاکےخطے کو استحکام اور اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نے چینی جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کوجانےکی اجازت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر کرفیو ہٹایا جانا چاہیے۔ خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خانسے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں