ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول سستا ہونے کا امکان، 31 اگست کوفیصلہ ہوگا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔رواں ماہ خام تیل کی قیمت 55ڈالر فی بیرل تک رہیں ۔گزشتہ چار ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں16ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں19 روپے تک کمی ہونی چاہئے تھی لیکن اوگرا حکام کے اعداد وشمار کے مطابق صرف 8 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ حکومت پاکستان کو مختلف بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پیٹرول65 ڈالر 93 سینٹ فی بیرل پڑا اور اس کی بیانیہ قیمت 64 روپے68 پیسے فی لیٹر بنتی ہے جس پر مقامی ٹیکسز کی شرح 34 روپے 68 پیسے فی لیٹر بنتی ہے جس پر مقامی ٹیکسز کی شرح34 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول کی قیمت98 روپے 68 پیسے فی لیٹر بنتی ہے اور یوں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت19 روپے 32پیسے فی لیٹر کمی ہونی چاہئے۔ دوسری جانب اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے کام کا آغاز کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں