ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی :وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو جمعے کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موسم 15 ستمبر تک کراچی میں رہے گا، ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک اور سسٹم کراچی سمیت سندھ کو اثر انداز کرسکتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان میں موسم پر نظرآرہے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 12 سے 14گھنٹے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتاہے اور کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے جب کہ جمعہ کی دوپہر تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

بدھ کی سہہ پہر ہونے والی بارش وقفے وقفے سے برستی رہی، رات میں ہونے والی بارش تیز ہواؤں اور بجلی کی کڑکڑاہٹ کے ساتھ ہوئی، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں درخت بھی گرگئے۔ کورنگی مہران ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں