ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3سال میں7 ارب ڈالر دیگا

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدرشی زن چن نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

2 روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبہ کی استعداد میں بہتری، سرکاری شعبوں کی کارکردگی میں بہتری اوراصلاحات، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ اور استحکام اورشہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کرکام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی کی منزل کے حصول کے ہدف کیلیے پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا کو کامیاب بنانے میں ایشیائی ترقیاتی بنک پرعزم ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر، وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقاتیں کیں اور بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں