ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صنعت کاروں کو ٗ 208ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ٗ معاملے کے قانونی حل کو جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کے حوالے سے صنعتکاروں کو 208ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا‘وزیراعظم کی جانب سے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا. وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں معاف کیے گئے واجبات کا آرڈیننس واپس لے لیا گیا آرڈیننس حالیہ تنازعے، شفافیت اور گڈ گورننس کو مد نظر رکھتے ہوئے واپس لیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے مذکورہ معاملے پر اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں فوری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ معاملے کے آئینی اور قانونی حل کو جلد ممکن بنایا جائے‘مذکورہ آرڈیننس کے تحت 210 ارب روپے کے واجبات معاف کیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں