ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیلیٹی اسٹورزپربھی دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات عوام کی پہنچ سے دور

 کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بھی دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث کھلی مارکیٹ کے بعد اب یوٹیلی اسٹورز پر بھی عام استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

یوٹیلی اسٹورز پر دودھ کا ڈبہ 130 روپے لیٹ رسے بڑھ کر 132 روپے، 475 گرام چائے کی پتی  کا ڈبہ 438 سےبڑھ کر 445 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ  100 گرام ہلدی کا پیکٹ 32 روپے سے بڑھ کر 35 روپے، 200 گرام دھنیا پاؤڈر 13 روپے مہنگا ہوکر 65 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 50 گرام دار چینی کا پیکٹ 30 روپے اضافے کے ساتھ 35 روپے سے بڑھ کر 65 روپے جب کہ 200 گرام سفید زیرا 165 روپے سے بڑھ کر 185 روپے کا ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں