ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویز مسترد

 اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کردی۔

پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ اس غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا۔ اس نے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے اتھارٹی کے قیام کے حکومتی فیصلے پرتنقیدکی کہ گیس انفراسٹرڈیولپمنٹ سیس آرڈیننس پر سبکی کے بعدحکومت کی اخلاقی ساکھ کومزیدنقصان ہو گا۔

جمعرات کے روز دونوں ایوانوں کی 22رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس پی ٹی آئی کے شیرعلی ارباب کی زیر صدارت ہوا،جوسی پیک اتھارٹی پرٹی اوآرزبنانے کیلئے بلایا گیا تھا تاہم اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے ہاتھ اٹھاکراس تجویزکومستردکردیا۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کیلئے اس ہفتے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں