ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر :کرفیو اور پابندیاں 34ویں دن بھی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، کرفیو اور پابندیاں 34 ویں روز بھی جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں احتجاجی مظاہروں اور محرم الحرام کے جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے کرفیو اور دیگر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں ہیں۔ مسلسل کرفیو، انٹرنیٹ، موبائل فون سمیت تمام مواصلاتی رابطوں کی معطلی سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے اطراف لاکھوں بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نمازوں کی ادائیگی سمیت اپنے مذہبی فرائض اداکرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ سخت پابندیوں کے باعث مریضوں کی اسپتالوں اور ڈاکٹروں تک رسائی ناممکن بنادی گئی ہے۔ کشمیریوں کو خوراک اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاءکی شدید قلت کا سامنا ہے۔ 5 اگست سے بازار، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں